تمہارے ابا کہاں ہیں؟
استاد (نرسری جماعت کے بچے سے): بیٹا! تمہارے بابا کہاں ہیں؟
بچہ (معصومیت سے) باباگھرہیں
استاد: گھر کہاں ہے؟
بچہ: ڈاک خانہ کے سامنے
استاد: دونوں کہاں ہیں؟
بچہ: آمنے سامنے۔
نہلے پہ دہلا
مسافر (رکشے والے سے) سٹیشن جانے کا کتنا کرایہ لو گے؟
رکشے والا: 50 روپے۔
مسافر: 20 روپے لے لو۔
رکشے والا: 20 روپے میں کون لے کر جاتا ہے؟
مسافر: پیچھے بیٹھو، میں لے کر جاؤں گا۔
باقی چار۔۔۔
استاد (شاگرد سے) پانی میں رہنے والے پانچ جانوروں کے نام بتاؤ۔
شاگرد: جی ! مینڈک۔۔۔
استاد: شاباش! باقی چار۔
شاگرد (گھبراتے ہوئے) جی! مینڈک کا باپ، مینڈک کی ماں، مینڈک کی بہن، مینڈک کا بھائی۔
آنکھیں آگے، کان پیچھے
استاد (شاگرد سے): جب بجلی چمکتی ہے تو ہم کو روشنی پہلے اور آواز بعد میں کیوں سنائی دیتی ہے۔
شاگرد: کیوں کہ ہماری آنکھیں آگے ہیں اور کان پیچھے۔
دو روٹیاں
ڈاکٹر: مو ٹاپے کا ایک ہی علاج ہے کہ تم روزانہ دو روٹیاں کھایا کرو۔
مریض : ٹھیک ہے جناب! دو روٹیاں کھانے سے پہلے کھانی ہیں یا کھا نے کے بعد؟
٭٭٭٭٭
کیک کہاں گیا؟
ماں : گڈو ! میں نے پلیٹ میں کیک رکھا تھا ، وہ کہاں گیا؟
گڈو : امی مجھے ڈر تھا کہ کیک کہیں بلی نہ کھا جائے ، اس لیے میں نے کھا لیا۔
٭٭٭٭٭
ٹھنڈا خون
ایک آدمی جنگل سے گزر رہا تھا کہ ایک شیر سامنے آگیا
شیر: آج میں تمہارا خون پی جاؤں گا
آدمی: میرا خون تو ٹھنڈا ہے، پیچھے ایک نوجوان آ رہا ہے، اس کا خون گرم ہے، تم اس کا خون پی جاؤ۔
شیر: نہیں، آج میرا دل ٹھنڈا پینے کو چاہ رہا ہے۔
تم دے کر دکھاؤ
محسن: (اپنے دوست معین سے) آج ہماری مرغی نے انڈا دیا ہے۔
معین: یہ کون سی بڑی با ت ہے۔
محسن: اگر یہ بڑی با ت نہیں تو تم دے کر دکھا ؤ۔
٭٭٭٭٭
جو مرضی کہہ دو
استاد ( شا گرد سے) جس آدمی کو سنائی نہ دے، اس کو انگریزی میں کیا کہیں گے؟
شا گرد: سر! اس کو جو مرضی کہہ دو، اس کو کون سا سنائی دے گا۔
پاؤں میں رسی
ایک سردار اپنے پاؤں میں رسی باندھ رہا تھا، کسی نے پوچھا کہ کیا کر رہے ہو؟
سردار: خودکشی
آدمی: لیکن خودکشی تو گلے میں ڈال کر کی جاتی ہے
سردار: گلے میں ڈال کر ہی تو کر رہا تھا، لیکن اس سے میرا سانس رک گیا تھا۔
٭٭٭٭٭
لگتا ہے پہنچ گئی
ایک آدمی اپنی بیوی کو دفنا کر واپس گھر گیا تو اچانک آسمان پر بادل گرجنے لگے، بجلی کڑکی اور طوفان آ گیا۔
آدمی نے آسمان کی طرف دیکھا اور بولا لگتا ہے کہ پہنچ گئی ہے۔
دماغ لڑاناضروری ہے
استاد (دو لڑکوں سے): ارے! آپس میں سر کیوں ٹکرا رہے ہو؟
ایک لڑکا: جناب! آپ ہی نے تو کہا تھا کہ ریاضی میں پاس ہونے کے لیے دماغ لڑانا ضروری ہے۔
